شاعر حبیب جالب کی33ویں برسی 12مارچ کو منائی جائیگی

جہانیاں(شوبز نیوز)انقلابی شاعر حبیب جالب کی33ویں برسی 12مارچ کو منائی جائے گی۔ حبیب جالب 28فروری1928کو بھارتی پنجاب میں پیدا ہوئے ۔غربت کی کوکھ سے جنم لینے والے حبیب جالب نے اپنی آنکھوں سے جو دیکھا اسے من و عن شاعری کے قالب میں ڈھال دیا نتائج سے بے پروا ہ ہو کر حبیب جالب نے ہر دور میں جابر اور آمر حکمران کے سامنے کلمہ حق بیان کیا ۔حبیب جالب کے سرکش قلم نے محکوم اور مجبور انسانوں کوظلم کے سامنے سینہ سپر ہونے کا حوصلہ عطاء کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں