سری لنکا نے گیری کرسٹن کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

کولمبو(سپورٹس نیوز) سری لنکن کرکٹ نے جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر گیری کرسٹن کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق گیری کرسٹن 15 اپریل سے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں نبھائیں گے، ان کے ساتھ 14 اپریل 2028 یعنی 2 سال کا معاہدہ کیا گیا ہے۔گیری کرسٹن ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں نمیبیا کے کنسلٹنٹ تھے تاہم انہوں نے 2024 میں پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کے ذمے داریاں بھی سنبھالیں تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں