محسن نقوی سے ہاکی کے کھلاڑیوں کی ملاقات

لاہور (بیوروچیف) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی سے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کی قیادت میں کھلاڑیوں نے ملاقات کی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے 8برس بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور بیروزگار کھلاڑیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان بھی کیا۔محسن نقوی سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ خواجہ جنید سے ملاقات قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوئی۔ چیئرمین پی سی بی نے ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کی محنت کی تعریف کی اور جاب نہ کرنے والے ہاکی پلئیرز کو ملازمتیں دینے کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں