فریحہ جبیں نے شوہر کی دوسری شادی پر لب کشائی کر دی

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ امر خان کی والدہ اور سینئر اداکارہ فریحہ جبیں نے شوہر کی دوسری شادی پر لب کشائی کردی۔اداکارہ فریحہ جبیں سینئر اداکارہ ہیں اور انہوں نے بیٹی امر خان کی سنگل مدر پرورش کی ہے، وہ ٹیلی ویژن، فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔اداکارہ نے بیٹی امر خان کے ساتھ پروگرام شانِ سحور میں شرکت کی اور اس دوران شوہر کی دوسری شادی سے متعلق اظہار خیال کیا۔فریحہ جبیں نے بتایا کہ ان کی شادی پسند کی تھی اگرچہ وہ اب ساتھ نہیں ہیں لیکن انہوں نے بتایا کہ شوہر خوبصورت اور تعلیم یافتہ تھے اور ان سے بہت بہتر تھے۔انہوں نے کہا کہ شوہر امریکا چلے گئے تھے اور وہاں سیٹل ہونے کے لیے دوسری شادی کر لی۔فریحہ جبیں نے اس حقیقت کو وقار کے ساتھ قبول کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں