اسلام آباد یونائیٹڈ کا رومان رئیس کو بائولنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا اعلان

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے لیے سابق فاسٹ بالر رومان رئیس کو بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رومان رئیس ٹیم کے نوجوان بالرز کے ساتھ اپنا تجربہ و مہارت شیئر اور انہیں بولنگ کے حوالے سے رہنمائی فراہم کریں گے۔وہ ٹیم کے بالرز کو میچ حکمت عملی اور مختلف حالات میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے بھی مشورے دیں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ تقرری ٹیم کی اس روایت کا تسلسل ہے جس کے تحت سابق کھلاڑیوں کو نئی ذمہ داریاں دے کر نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ رومان رئیس ماضی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان بھی رہ چکے ہیں اور پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایمرجنگ پلیئر تھے جو بعد میں کپتان بنے۔فرنچائز کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نوجوان کھلاڑیوں کو آگے لانے اور انہیں قیادت کے مواقع دینے کی روایت برقرار رکھے ہوئے ہے، رومان رئیس کی شمولیت سے ٹیم کے بالرز کو اہم تجربہ اور رہنمائی حاصل ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں