عید کے موقع پر محرومیوں کا شکار لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیے ‘ موسیٰ خان

لاہور( شوبز نیوز) اداکار و ماڈل موسیٰ خان نے عید الفطر کے حوالے سے نجی ٹی وی شو کے لئے ریکارڈنگ مکمل کر ادی ۔عید شو کی ریکارڈنگ میں شوبز شخصیات کے علاوہ نامور ٹک ٹاکرز اور ماڈلز نے بھی شرکت کی ۔ موسیٰ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر خوشی کا تہوار ہے لیکن اس موقع پر ہمیں محرومیوں کا شکار ان لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیے جو وسائل نہ ہونے کی وجہ سے ان خوشیوں میں شریک نہیں ہو سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ اگر صاحب ثروت شخصیات اپنے اپنے علاقے میں پسے ہوئے طبقات کی مدد کی ٹھان لیں تو ہمارے ملک سے حقیقی معنوںمیں غربت کاخاتمہ ہو جائے گااور یہ خدا کی قربت حاصل کرنے کابہترین ذریعہ بھی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں