فن کو عروج پر پہنچانے کیلئے سخت محنت کرنا پڑتی ہے’ بشریٰ انصاری

کراچی (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ وقت سدا ایک جیسا نہیں رہتا ایک وقت تھا جب اداکاری شروع کی تو بہت محنت سے مقام بنایا ہر ڈرامہ میں نیا کردار ادا کرنے کیلئے کوشاں رہتی تھی، مزاحیہ اور سنجیدہ دونوں قسم کے کردار کامیابی سے ادا کئے اور ڈرامہ دیکھنے والوں نے بہت حوصلہ افزائی کی بڑے فنکاروں کی نقالی کر کے بہت شہرت ملی گوکہ میرا شعبہ اداکاری تھا گلوکاری نہیں مگر اس شغبہ میں بھی قسمت آزمائی کی اور لوگوں نے گانوں کو بہت پسند کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں