شاہ رخ کنگ کے بعد کس فلم میں نظر آئیں گے’ تفصیلات سامنے آ گئیں

ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم کنگ کے بعد اگلے پروجیکٹ کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔انڈین میڈیا کے مطابق آئندہ ریلیز ہونے والی فلم کنگ کے بعد مداح شاہ رخ خان کو دوبارہ اسی رومانوی انداز میں دیکھ سکیں گے جس نے انہیں بالی وڈ کے کنگ آف رومانس کا خطاب دلایا۔ذرائع کے مطابق اگرچہ ابھی تک اس کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی لیکن خبروں کے مطابق وہ اس وقت ایک بڑے بجٹ کی فلم کیلیے بات چیت کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اداکار کو جس نئی فلم کی پیشکش کی گئی ہے وہ ایک پختہ عمر کی محبت کی کہانی ہے۔ایک ذریعے نے بتایا کہ یہ ان کے پرانے کرداروں کا اعادہ نہیں ہوگا بلکہ یہ ایک ایسی کہانی ہے جو ان کی موجودہ عمر کے مطابق ہے اور محبت کی ایک پختہ دنیا پر مبنی ہے جس میں جذباتی گہرائی اور ڈرامہ شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں