تیز رفتار موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم،شوہر جاں بحق،بیوی زخمی

جڑانوالہ(نامہ نگار) موٹر سائیکل اور رکشہ کے مابین تصادم کے نتیجہ میں خاوند جاں بحق بیوی زخمی ہو گئی،حادثہ اڈا جوہل کے قریب پیش آیا،تفصیلات کے مطابق کھرڑیانوالہ شیخوپورہ روڈ اڈا جوہل کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ کے مابین تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار عثمان ولد ارشد جاں بحق جبکہ اسکی بیوی عذوہ ماریہ شدید زخمی ہو گئی حادثہ کے نتیجے میں زخمی ہونیوالی خاتون کو لواحقین طبی امداد کیلئے پرائیویٹ کلینک پر لے گئے جبکہ اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمی ہونیوالی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فیصل آباد الائیڈ ہسپتال منتقل کیا جبکہ جاں بحق ہونیوالے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں