ICC کا سوشل میڈیا جے شاہ کی ذاتی تشہیر کیلئے استعمال ہونے کا انکشاف

لاہور (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سوشل میڈیا اکاونٹس جے شاہ کی ذاتی تشہیر کے لیے استعمال ہونے لگے۔آئی سی سی کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر جے شاہ کے حوالے سے کرکٹ سے غیر متعلقہ پوسٹ کی گئی، جس کے ذریعے کرکٹ شائقین کو ان کے طاقتور بھارتیوں کی فہرست میں شمولیت کا بتایا گیا۔سوشل میڈیا صارفین نے آئی سی سی اکاونٹ سے چیئرمین جے شاہ کی ذاتی تشہیر پر ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں اس عمل پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا اکاونٹس جے شاہ کی ذاتی تشہیر کے لیے استعمال ہونے لگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں