عدالتوں کے اوقات کار تبدیل

لاہور (بیوروچیف) موسم گرما کی آمد کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے ہیں جس کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔نئے شیڈول کے مطابق صوبے بھر کی سول اور سیشن عدالتوں میں پیر سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے سہ پہر 3:30 بجے تک مقدمات کی سماعت ہوگی، جبکہ دوپہر ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔جمعہ کے روز عدالتوں کے اوقات کار صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں، جس کے بعد نماز جمعہ کا وقفہ ہوگا۔دوسری جانب مری کی سول اور سیشن عدالتوں کے اوقات کار مختلف رکھے گئے ہیں، جہاں عدالتیں صبح 9 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک کام کریں گی۔یاد رہے کہ ان نئے اوقات کار سے متعلق نوٹیفکیشن گزشتہ ہفتے جاری کیا گیا تھا، جسے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری حاصل ہے۔ نئے شیڈول کا مقصد گرمی کے موسم میں وکلا، سائلین اور عدالتی عملے کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں