بدبخت بیٹنے نے ماں پر گرم دودھ پھینک دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑے پر بدبخت بیٹا ماں پر گرم دودھ ڈال کر فرار’ مضروبہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 216 رب کے محمد حسین نے بتایا کہ ان کا اپنے بیٹے زین سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تو بدبخت بیٹے نے گرم کھولتا ہوا دودھ والدہ شمیم بی بی پر ڈال دیا جس کے باعث خاتون کا جسم بری طرح جھلس گیا۔ پولیس نے والد کی درخواست پر ناخلف بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں