کراچی (بیوروچیف) پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی سستا ہو گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 7روپے 23 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیاجس کے بعد نئی قیمت 311روپے73پیسے فی لیٹر ہو گئی ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگا۔اس سے پہلے مٹی کے تیل کی قیمت 318 روپے 96 پیسے فی لیٹر تھی۔ گزشتہ ہفتے مٹی کے تیل کی قیمت میں 41 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 409 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 409 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔




