ٹرمپ کے دورہ بیجنگ کے بعد پیوٹن کا چین جانے کا اعلان

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر ٹرمپ کے دورہ بیجنگ کے بعد پیوٹن کا چین جانے کا اعلان، روسی صدر 19اور 20مئی کو چین جاکرچینی صدر سے اسٹرٹیجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر بات کرینگے۔ وزیر اعظم لی چیانگ سے بھی معاشی تعاون زیر غور آئیگا، دورہ امریکا، چین سفارتی سرگرمیوں کیعین بعد ہو رہا ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 19سے 20مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں ماسکو اور بیجنگ کے درمیان اسٹریٹجک تعاون اور جامع شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر بات کریں گے۔ کریملن کے مطابق پیوٹن چینی وزیراعظم لی چیانگ سے بھی اقتصادی اور تجارتی تعاون پر گفتگو کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں