صحافت کے لیجنڈ دانشور الطاف حسن قریشی انتقال کرگئے

لاہور (بیوروچیف) اردو کے علمبردار؛ صحافت کے لیجنڈ دانشور الطاف حسن قریشی انتقال کرگئے ۔ نظریاتی صحافت کے معمار، اردو کے علمبردار، صحافت کے لیجنڈ ، کالم نگار ، دانشور ، مصنف الطاف حسن قریشی اپنے رب کے پاس لوٹ گے۔ ان کو حکومت نے2022میں ہلال امتیاز سے بھی نوازا تھا ۔الطاف حسن قریشی اردو ڈائجسٹ کے مدیر اعلی تھے ۔ روزنامہ جنگ میں مسلسل کالم لکھتے رہے ۔ صحافتی میدان میں ان کے انٹرویوز اور یادیں بے مثال سرمایہ ہیں ان کی کتب کے نام ذیل میں ہیں ۔ملاقاتیں’ جنگ ستمبر کی یادیں’ مقابل ہے آئینہ’ چھ نکات کی سچی تصویر’ مزید ملاقاتیں’ ملاقاتیں کیا کیا’ نوک زباں’ مشرقی پاکستان’ مشرقی پاکستان ٹوٹا ہوا تارا’ دانشِ گفتگو’ پیارے مولانا سمیت کئی کتب لکھیں ۔الطاف حسن قریشی صاحب 94 سال کی عمر میں آج 16 مئی 2026 کو اپنی رہائش گاہ جوہر ٹان لاہور میں اللہ کو پیارے ہو گئے۔ان کی نماز جنازہ کل ظہر کی نماز کے بعد ڈیڑھ بجے جامعہ اشرفیہ میں ادا کی جائے گی ۔ان کی وفات سے سیاست ، ادبی و صحافتی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ عزیز و اقارب ، سیاست دان ، ادیب اور صحافی اپنے دکھ کا اظہار کررہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں