ڈیاگو (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سین ڈیاگو کی مسجد میں فائرنگ سے2مشتبہ حملہ آوروں سمیت5افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی پولیس کے مطابق مرنے والوں میں مسجد کا محافظ بھی شامل ہے، حملے میں دونوں مشتبہ حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا، واقعہ نفرت پر مبنی جرم ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں مشتبہ حملہ آور کمسن تھے، پولیس کی جانب سے حملہ آوروں کی شناخت اور فائرنگ کی وجہ نہیں بتائی گئی۔سین ڈیاگو کی مسجد علاقے کا سب سے بڑا اسلامی مرکز ہے، یہاں نہ صرف یہاں پانچ وقت کی نمازیں ادا کی جاتی ہیں بلکہ سیمینار اور دیگر مذہبی تقاریب بھی منعقد کی جاتی ہیں اور الراشد اسکول بھی اسی مرکز میں قائم ہے۔ مسجد کے پیش امام طحہ حسنی نے بتایا کہ حملہ آور کی فائرنگ سے بچے محفوظ رہے۔




