اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی سفارت کار صائمہ سلیم نے بھارتی حکومت کا مکرو ہ چہرہ بے نقاب کردیا،صائمہ سلیم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ بھارت کے پراکسی گروہ ہیں۔صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت دہشت گردی برآمد کرتا ہے، افغان سر زمین سے حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری ہوئی، پاکستان نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر درست آپریشن کیے۔انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت کے الزامات گمراہ کن مہم کا حصہ ہیں، بھارت جموں و کشمیر پر قبضہ چھپا نہیں سکتا، مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کو قتل، گرفتار اور بے دخل کیا جا رہا ہے۔صائمہ سلیم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر ظلم معمول بن چکا ہے، سندھ طاس معاہدے کو بھارت نے معطل کر رکھا ہے، پاکستان امن، مکالمے اور قانون کی پاسداری پر یقین رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں