بھارتی آبی دہشتگردی ،دریائے چناب میں سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد (بیوروچیف) پی ڈی ایم اے پنجاب نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر دریائے چناب سے ملحقہ علاقوں کیلئے متعلقہ اضلاع کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت دے دی۔سرکاری اعلامیے کے مطابق بھارت نے دریائے چناب پر قائم سلال ڈیم کے سپل ویز آج21 مئی کی صبح نو بجے سے30مئی تک کھول دیئے ۔ جہاں سلٹ فلشنگ کے عمل کے دوران لاکھوں کیوسک پانی چھوڑدیا گیا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق اس اضافی پانی کے باعث دریائے چناب میں پانی کی سطح اچانک دو سے تین میٹر تک بلند ہوسکتیہے جبکہ مرالہ بیراج پر پانی کے بہا میں غیرمعمولی اتارچڑھائو کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔گوجرانوالہ، گجرات اور فیصل آباد ڈویژن سمیت سیالکوٹ، حافظ آباد، منڈی بہائوالدین، جھنگ اور چنیوٹ کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیاگیا ہے جبکہ ریسکیو اداروں اور کنٹرول رومز کو چوبیس گھنٹے فعال رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ دریا کے قریبی علاقوں میں رہنے والے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دریا کا رخ نہ کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں سے رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں