فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں گزشتہ شب ہونے والی موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار جبکہ فیسکو کے فیڈر ٹرپ ہونے سے شہر بھر کے اکثر علاقوں کی بجلی بند’ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب فیصل آباد اور اس کے گرد ونواح میں موسلادھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ فیسکو کے درجنوں فیڈر ٹرپ کر گئے جسکی وجہ سے شہر بھر کے اکثر علاقوں کی بجلی بند ہو گئی۔ کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہو گیا۔




