ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق،شوہر زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمندری روڈ پر پیپسی کولا فیکٹری کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق’ شوہر بری طرح زخمی ہو گیا’ ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ تفصیل کے مطابق نثار کالونی کا ندیم ولد نذیر احمد اپنی اہلیہ غزالہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا جب وہ پیپسی کولہ فیکٹری کے قریب پہنچا تو عقب سے آنیوالی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی میاں بیوی کو ہسپتال پہنچایا جہاں پر غزالہ بی بی زوجہ ندیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔ تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں