وائٹ ہائوس کے باہر فائرنگ’ حملہ آور ہلاک

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلح شخص نے وائٹ ہائوس کے دروازے پر موجود چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی، جس پر سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم دعوی کیا گیا ہے کہ حملہ آور جذباتی طور پر پریشان تھا مگر اس پریشانی کی وجہ نہیں بتائی گئی۔سیکریٹ سروس اہلکاروں کی جانب سے جوابی کارروائی میں 2 افراد کو گولیاں لگیں، واقعے میں سڑک پر موجود ایک شخص بھی زخمی ہوگیا تاہم واقعے میں کوئی سکیورٹی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے کے قریب پیش آیا، فائرنگ کے سبب وائٹ ہائوس کو لاک ڈان کرنا پڑا تھا تاہم بعد میں لاک ڈان ختم کر دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے وقت صدر ٹرمپ وائٹ ہائوس میں موجود تھے اور انہیں فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا، کئی صحافیوں کا کہنا ہے کہ وائٹ ہائوس کے باہر 30 گولیاں چلائی گئیں، فائرنگ کے بعد سنائپرز کو وائٹ ہائوس کی چھت پر تعینات کر دیا گیا۔اس دوران نارتھ لان میں جمع صحافیوں سے کہا گیا کہ وہ پریس بریفنگ روم میں چلے جائیں، فائرنگ کے وقت اے بی سی نیوز سمیت کئی میڈیا چینلز کے صحافی لائیو رپورٹنگ کر رہے تھے جس سے فائرنگ کی آوازیں کیمرے میں محفوظ ہو گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں