واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران جنگ کے تین ماہ بعدصدر ٹرمپ کی حکمت عملی پر سوالات بڑھ گئے۔ عالمی سطح پر شکوک و شبہات کا اظہار، جنگ کے ابتدائی اہداف تاحال حاصل نہ ہو سکے، صورتحال مزید غیر یقینی ہو گئی۔ تجزیہ کارکہتے ہیں کہ امریکا کو فوجی سطح پر کچھ کامیابیاں ضرور ملی ہیں مگر انہیں واضح سیاسی یا اسٹریٹجک فتح میں تبدیل نہیں کیا جا سکا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ کو تین ماہ مکمل ہونے کے بعد صورتحال پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اگرچہ امریکا نے ابتدائی مرحلے میں ایران کی عسکری صلاحیتوں کو نقصان پہنچایا اور بعض اسٹریٹجک اہداف حاصل کیے، تاہم ایران اب بھی خطے میں اثر و رسوخ برقرار رکھے ہوئے ہے۔




