نیب کا ہاؤسنگ سوسائٹیز فراڈ کی روک تھام کیلئے بڑا اقدام

لاہور ( بیو رو چیف )نیب نے پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹیز میں فراڈ کی روک تھام کیلئے آن لائن پراپرٹی انفارمیشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق نیب نے صوبہ بھر کی ہاسنگ سوسائٹیز کے منظور شدہ لے آئوٹ پلان طلب کر لیے ہیں جبکہ تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ منظور شدہ ریکارڈ نیب کو فراہم کریں۔نیب کی جانب سے محکمہ پنجاب ہاوسنگ کے سیکرٹری کو ارسال مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہاسنگ سوسائٹیز کے ایس او پیز اور منظور شدہ لے آٹ پلان کو نیب پورٹل کے ساتھ منسلک کیا جائے گا تاکہ شہری کسی بھی سوسائٹی کی قانونی حیثیت اور منظور شدہ نقشہ آن لائن چیک کر سکیں۔ذرائع کے مطابق نیا آن لائن سسٹم شہریوں کو جائیداد سے متعلق فراڈ سے بچانے اور شفافیت یقینی بنانے میں مدد دے گا جبکہ عوام صوبہ بھر کے مختلف اضلاع کی ہائوسنگ سوسائٹیز کے لے آٹ پلان نیب آن لائن پراپرٹی انفارمیشن سسٹم سے حاصل کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں