فلسطینیوں کی نسل کشی،اسرائیل بھارت کا گٹھ جوڑ

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے پیچھے اسرائیل بھارت گٹھ جوڑبے نقاب ہوگیا، جس کے ناقابلِ تردیدشواہد سامنے آگئے ہیں۔فلسطینیوں کے قاتل نیتن یاہو اورگجرات کے قصاب مودی کا گھنانا چہرہ الجزیرہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں بے نقاب ہوگیا۔ مودی کی ہندوتوا اورنیتن یاہو کی صہیونیت کا ملاپ عالمی سلامتی کو فسطائیت کی اندھی آگ میں دھکیل رہا ہے۔غزہ کے معصوموں کے قتلِ عام میں ملوث اسرائیل انڈیا گٹھ جوڑ کے ہوشربا انکشافات پرمبنی الجزیرہ کی رپورٹ جاری ہو گئی، جس کے مطابق بھارت غزہ نسل کشی کے دوران اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے والا دوسرا بڑا سپلائرملک بن گیا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل کی عسکری درآمدات میں بھارت کا 26 فیصد حصہ شامل ہے۔ الجزیرہ نے تحقیقات کے دوران اسرائیل کو بھارتی ہتھیاروں کی سپلائی کی 91سرکاری دستاویزات حاصل کی ہیں۔ رپورٹ میں اسرائیل کو کی جانے والی بھارتی عسکری برآمدات کی تمام خفیہ تفصیلات موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارتی کمپنیاں اسرائیل کے بڑے دفاعی اداروں بشمول رافیل ایڈوانسڈ سسٹمز کو ہتھیاروں کے پرزے برآمد کر رہی ہیں۔ بھارتی اور اسرائیلی کمپنی کے مشترکہ منصوبے کے تحت ساڑھے 5لاکھ سے زائد بھاری دھماکا خیز پرزے اسرائیل بھیجے گئے۔ بھارتی کمپنی کالیانی سسٹمز نے 155ایم ایم توپ خانے کے گولوں کے خول کی بڑی کھیپ اور لاکھوں بوسٹر پیلیٹ اسرائیل کو فراہم کیے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کا اسرائیل کے لیے اسلحہ کی سپلائی لائن بننا یہ ثابت کرتا ہے کہ مودی سرکار عالمی فاشزم کی سب سے بڑی سرپرست بن چکی ہے۔ بھارت کا ایک طرف سفارتی سطح پر دوریاستی حل کا راگ الاپنا اور دوسری طرف اسرائیل کو اسلحہ دینا واضح دوغلا پن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں