کوئٹہ دھماکہ میں فیصل آباد کا فوجی جوان بھی شہید

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کوئٹہ ریلوے ٹریک پر ہونیوالے دھماکہ میں فیصل آباد کا سپوت میاں سیف الرحمن بھی شہید ہو گیا، ان کی میت آبائی گائوں 61 ج ب دھروڑ پہنچا دی گئی۔ ان کی نمازجنازہ آج 25 مئی کو ادا کی گئی جس میں پاک آرمی کے افسران’ جوانوں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور شہید سیف الرحمن کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا اور فوج کے چاق وچوبند دستے نے انکو سلامی پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں