فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ سمن آباد کے علاقہ مظفر کالونی گلی نمبر36 کے رہائشی فیصل نے حالات سے تنگ آ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں، حالت غیر ہونے پر تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق متوفی فیصل نے مرنے سے قبل نزاعی بیان دیتے ہوئے بعض افراد کے نام بتانے کی کوشش کی لیکن وہ واضح طور پر نام بتا نہیں سکا۔ تاہم پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔




