خوشخبری’ عیدالاضحی پر18گھنٹے گیس فراہمی کا اعلان

اسلام آباد (بیوروچیف) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے عیدالاضحی پر گیس فراہمی کا شیڈول تیار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق عیدالاضحی کے تینوں روز صارفین کو اٹھارہ گھنٹے گیس فراہم کی جائیگی، کمپنی کے زیرانتظام تمام اضلاع میں پریشر کیساتھ گیس دی جائیگی۔حکام کے مطابق عید قربان کے پہلے روز صبح پانچ بجے سے لیکر رات گیارہ بجے تک گیس دی جائیگی،عید کے دوسرے اور تیسرے روز صبح چھ بجے سے لیکر رات گیارہ بجے تک گیس دی جائیگی۔چاند رات پر رات بارہ بجے تک پریشر کیساتھ گیس فراہم کی جائیگی،سوئی ناردرن گیس کمپنی عید قربان کے لئے شیڈول کل سے نافذالعمل کر دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں