پٹرولیم لیوی کی مد میں عوام کو2700ارب کا جھٹکا

اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی حکومت نے صرف دوسال میں شہریوں سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 2ہزار 700ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ وصولی کرلی۔سرکاری دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نے اپریل 2024سے لیکر مارچ2026 کے 2سال کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 2ہزار 725ارب وصول کیے جو کہ جو کہ آئی ایم ایف کے دونوں قرض پروگراموں کی مجموعی رقم سے بھی زیادہ ہے۔ آئی ایم ایف کے جاری دونوں قرض پروگراموں کی مجموعی رقم موجودہ ایکسچینج ریٹ کے حساب سے پاکستانی کرنسی میں تقریباً 2ہزار 340ارب روپے بنتی ہے۔ دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ جولائی 2025 سے مارچ 2026کے دوران ایک ہزار 205ارب روپے سے زائد کی لیوی وصول کی گئی جبکہ گذشتہ مالی سال 2024-25 میں وفاقی حکومت نے ایک ہزار 220 ارب 21کروڑ روپے لیوی وصولی کی تھی۔ اس کے علاوہ اپریل سے جون 2024کی سہ ماہی میں لیوی کی وصولی 299ارب 63کروڑ روپے تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں