کراچی (بیوروچیف) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکسزکی وصولی کیلئے بینکوں کے اوقات کار میں توسیع کر دی گئی۔مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کی تمام شاخیں 29مئی کو شام 5:30بجے تک کھلی رہیں گی، ہفتہ کو کھلنے والی شاخیں 30مئی کو صبح 9بجے سے شام 5:30بجے تک کام کریں گی۔ بینکوں کو خصوصی کلیئرنگ مکمل ہونے تک شاخیں کھلی رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک نے انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپ، اے ٹی ایم ودیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو بلا تعطل فعال رکھنے کا حکم بھی دیا ہے۔مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ فیصلہ ایف بی آر کی درخواست پر ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے کیا گیا۔




