امریکہ کے ایران پر فضائی حملے،ڈرون لانچنگ تنصیبات کو نشانہ بنانیکا دعویٰ

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ جنوبی ایران میں فضائی حملے کیے گئے ہیں جن میں ڈرون لانچنگ تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق سینٹ کام نے بتایا ہے کہ امریکی فوج نے جنوبی ایران میں فضائی حملے کیے، امریکی فورسز نے ایران کے ڈرون لانچنگ تنصیبات کو نشانہ بنایا، بارودی سرنگیں بچھانے والی ایرانی کشتیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جاری جنگ بندی کے دوران تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی افواج کا دفاع کرے گی۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان ٹم ہاکنز کے حوالے سے غیر ملکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی افواج نے اپنی فورسز کو ایرانی افواج کی جانب سے لاحق خطرات سے بچانے کیلئے دفاعی کارروائی کی۔ اس سے پہلے ایران کے شہر بندر عباس میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں۔ ایرانی میڈیا نے کہا تھا کہ بندر عباس میں صورتحال کنٹرول میں ہے اور تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں