بنگلہ دیش پاکستان سےJF17تھنڈر طیارے خریدنے کیلئے تیار،بھارت میں تشویش

کراچی (بیوروچیف) بنگلہ دیش کا پاکستان سے جے ایف تھنڈر لڑاکا طیارہ حاصل کرنے کا امکان، بھارت میں تشویش، طیارے فراہم کرنے کی سنجیدہ تیاری، پاکستان نے بنگلہ دیش کو جے ایف تھنڈر17کا فلائٹ سمیولیٹر منتقل کردیا، بھارت کے شمال مشرقی علاقوں میں سکیورٹی خدشات، بنگلہ دیش پرانے جنگی طیاروں کی جگہ جدید بیڑا لانا چاہتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کی جانب سے پاک چین مشترکہ جنگی طیارے جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری کی ممکنہ خریداری نے بھارت میں تشویش پیدا کردی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ڈھاکا اور نئی دہلی کے درمیان حالیہ کشیدہ تعلقات کے باعث یہ پیش رفت بھارت کے حساس شمال مشرقی خطے میں سکیورٹی خدشات کو بڑھا سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو جے ایف-17 تھنڈر کا مکمل فعال فلائٹ سمیولیٹر منتقل کردیا ہے، جسے ماہرین جدید لڑاکا طیارے شامل کرنے کے لیے سنجیدہ تیاری قرار دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں