SHOسمن آباد کے ساتھ مبینہ مقابلہ’زخمی ڈاکو گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ سمن آباد کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ’ ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، 2فرار ہو گئے’ تین ڈاکوئوں نے شیخاں والاپھاٹک کے قریب شہری سے واردات کی، ڈاکوئوں کا ناکہ بندی کے دوران ایس ایچ اوطالشعباس سے آمنا سامنا ہوا، روکنے پر ڈاکوئوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا’ زخمی ڈاکو کی شناخت علی حیدر کے نام سے ہوئی جو کہ کئی مقدمات کا ریکارڈ یافتہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں