فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عیدالاضحی کے ایام میں بھی ڈاکو اور چور سرگرم رہے، 30 وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا’ پولیس کا روایتی ناکہ بندیوں کے باعث کسی بھی گروہ کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ گڑھ کے علاقہ 457 گ ب کے قریب ناصر علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لی’ ڈی گرائونڈ کے قریب ناصر شہباز سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ پیپلزکالونی کے علاقہ جنگل سنگھ والا کے قریب عثمان حامد سے پونے دو لاکھ’ لہنگا’ قیمتی فون چھین لیا’ منصورآباد کے علاقہ کینال روڈ پر محمد علی سے 20ہزار’ فون’ چک جھمرہ کے علاقہ 113 ج ب کے عمران سے 4ہزار’ فون’ چک جھمرہ کے علاقہ 187 رب کے قریب ڈلیوری بوائے ندیم خان سے پیزے اور 20ہزار’ فون چھین لیا’ ساہیانوالہ کے علاقہ 20 ج ب کے علی حسنین سے 80ہزار روپے’ فون’ ڈجکوٹ کے علاقہ 254 رب مذہبی والا کے قریب اصغر علی سے 2چھترے’ 70ہزار اور فون چھین لیا’ ٹھیکری والا کے علاقہ 78 ج ب کے قریب شہباز سرور سے 40ہزار روپے اور دو قیمتی فون چھین لیے’ کھرڑیانوالہ کے قریب سجاد سے 25ہزار’ فون’ بچیانہ کے علاقہ 564 گ ب کے نواز سے 15 سو روپے’ فون’ صدر کے علاقہ 225 رب امجدآباد کے صداقت سے 10ہزار’ فون چھین لیا’ ترکھانی کے علاقہ 527 گ ب کے قریب زین سے موٹرسائیکل اور بیگ چھین لیا’ ساندل بار کے علاقہ پلی کے قریب غلام فرید بیوپاری کو لوٹ لیا’ ملت ٹائون کے علاقہ کلاش مل روڈ پر فاروق سے 20ہزار وفون’ چک جھمرہ کے علاقہ 189 رب کے قریب عطاء اﷲ سے 12ہزار’ فون چھین لیا’ چک جھمرہ کے علاقہ 186 ڈگراں والا کے قریب قاسم علی سے 30ہزار’ فون’ ساہیانوالہ کے علاقہ 146رب کے زوہیب سے 5ہزار وفون’ صدر کے علاقہ 228 رب کے محمد علی سے 13ہزار’ فون چھین لیا’ ستیانہ کے علاقہ 33 گ ب کے قریب چاند تبسم سے سوا لاکھ چھین لیے گئے’ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 193 رب کے ارسلان سے 2لاکھ 35ہزار’ فون’ مریدوالہ کے علاقہ 196 گ ب کے عبدالستار سے 9ہزار’ فون’ ترکھانی کے علاقہ 46 گ ب کے نور نبی سے 19ہزار اور فون چھین لیے’ تاندلیانوالہ کے علاقہ 424 گ ب کے نوید علی سے 21ہزار وفون چھین لیے’ سول لائن کے علاقہ ٹھنڈی کھوئی روڈ پر ذکیہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس’ منصورآباد کے علاقہ کینال روڈ پر سوک سنٹر کے قریب محمد نقاش کی والدہ سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا جبکہ دیگر وارداتوں میں بھی ڈاکو لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




