اسلام آباد (سپورٹس نیوز) انڈر18ہاکی ایشیاکپ میں پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں چین کو 3صفر سے ہرا دیا۔پاکستان نے پہلے کوارٹر میں دو گول کیے، کھیل کے چھٹے منٹ میں محمد عثمان نے گول کرکے قومی ٹیم کو برتری دلائی۔ پانچ منٹ بعد عدیل نے گول کرکے پاکستان کی برتری دو صفر کردی۔دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، پھر آخری کوارٹر میں سلمان یاسین نے گول کرکے پاکستان کو تین صفر سے کامیابی دلائی۔ ایونٹ میں پاکستان ٹیم دوسرا میچ اتوار کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔




