واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پینٹاگون چیف پیٹ ہیگستھ نے چین کے عسکری پھیلائو پر شدید تشویش کا اظہار کر دیا۔ پیٹ ہیگستھ نے گزشتہ روز ایک بڑے دفاعی فورم میں چین کے حوالے سے ایک نپے تلے اور معتدل انداز کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایشیائی اتحادیوں سے دفاعی اخراجات بڑھانے اور واشنگٹن پر انحصار کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔پینٹاگون چیف نے کہا کہ مفت تحفظ کا دور ختم ہو چکا، اب اتحادی اپنے دفاع کی زیادہ ذمہ داری لیں۔ انہوں نے بیجنگ کے فوجی پھیلائو پرجائز تشویش کا اعتراف کیا، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ واشنگٹن ایشیا میں ایک مستحکم توازن کا خواہاں ہے۔ پیٹ ہیگستھ نے مزید کہا کہ واشنگٹن بلاوجہ کے ٹکرائو کا خواہاں نہیں ہے بلکہ وہ ایک ایسے حقیقی طور پر مستحکم توازن کا خواہش مند ہے جو امریکیوں کے ساتھ ساتھ ہمارے اتحادیوں کے لیے بھی کارآمد ہو۔ ان کی اس بات کا مطلب طاقت کا ایک سازگار لیکن پائیدار توازن ہے جس میں چین سمیت کوئی بھی ملک اپنا غلبہ قائم نہ کر سکے اور نہ ہی ہماری قوم اور ہمارے اتحادیوں کی سلامتی یا خوشحالی کو خطرے میں ڈال سکے۔




