جڑانوالہ(نامہ نگار)نہر میں نہانے کیلئے چھلانگ لگانے والا نوجوان گہرے پانی میں ڈوب گیا،لاش کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں کے رہائشی 20سالہ عبد القدیر ولد خالد شریف نے سیدوالا روڈ پر اڈا حماند دا چک کے قریب نہر میں نہانے کیلئے چھلانگ لگائی اور گہرے پانی میں ڈوب گیا۔ اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نہر سے لاش کی تلاش کیلئے جدید آلات کی مدد سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ تاحال لاش کا سراغ نہ مل سکا ہے۔




