اسلام آباد (بیوروچیف) بجلی صارفین کیلئے ایک اور مالی بوجھ کی تیاری کر لی گئی ہے،جہاں بجلی کی قیمت میں ایک روپے72پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے۔سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے نیپرا میں درخواست پر سماعت آج ہوگی,بجلی کی قیمت میں 1 روپے 72 پیسے یونٹ کے بڑے اضافے کی تیاریاں کی جارہی ہیں،نیپرا،سی پی پی اے کی اپریل کیلئے فیول پرائس کی درخواست پر سماعت کرے گا،اضافے کی صورت میں اطلاق کیالیکٹرک سمیت تمام ڈسکوزکے صارفین پر ہوگا۔




