سعودیہ اور کویت کا گوادر میں1ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

اسلام آباد (بیوروچیف) سعو دی عر ب ا و ر کو یت کا گو ا د ر میں 1ا ر ب ڈ ا لر کی سر ما یہ کا ری کا فیصلہ’ پاکستان کی قومی توانائی کی حفاظت (انرجی سکیورٹی) کو مستقل بنیادوں پر مضبوط بنانے کے لیے سعودی عرب اور کویت نے گوادر پورٹ پر 17ملین (ایک کروڑ 70 لاکھ)بیرل کا ایک بہت بڑا اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخیرہ قائم کرنے کا تاریخی فیصلہ کیا ہے1ارب ڈالر (تقریباً 280 ارب روپے سے کی لاگت کا یہ گیم چینجر منصوبہ پاکستان کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے اتھل پتھل اور بحری سپلائی چین کی ممکنہ رکاوٹوں سے ہمیشہ کے لیے محفوظ رکھے گا۔اس تزویراتی منصوبے کے تحت گوادر پورٹ کو ایک محفوظ ترین انرجی حب (توانائی کے مرکز) میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اس پلان کے مطابق سعودی عرب 10ملین بیرل جبکہ کویت باقی ماندہ 7ملین بیرل تیل ذخیرہ کرنے کے لیے جدید ترین انفراسٹرکچر تیار کرے گا۔ یہ بڑی پیش رفت پاکستان کے لیے ایک ایسے نازک وقت پر سامنے آئی ہے جب ملک کے پاس صرف 20سے 30دنوں کا عارضی پیٹرولیم ذخیرہ موجود ہے، جو کہ 90دن کے بین الاقوامی حفاظتی معیار سے بہت کم ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق یہ اقدام نہ صرف ہنگامی بحرانوں سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ مستقبل میں گوادر کو ایک مکمل انرجی سٹی بنانے کی بنیاد بھی بنے گا۔ خلیجی ممالک کے تیل کے ذخائر کو گوادر منتقل کرنے سے پاکستان کی پیٹرولیم انڈسٹری کو نئی زندگی ملے گی اور خلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کے اقتصادی و اسٹریٹجک تعلقات ہمیشہ کے لیے ایک نئے اور مضبوط ترین دور میں داخل ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں