فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )سی پی او تنویر حسین کی موثر حکمت عملی سے فیصل آباد میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ۔سی پی او نے جرائم کی روک تھام کے لیے ضلع بھر میں موثر پٹرولنگ، گشت اور ناکہ بندیوں کے احکامات جاری کیے تھے ، ماہ مئی کے آخری روز ریسکیو ہیلپ لائن پر مجموعی طور پر 36 کالز موصول ہوئیں، جبکہ گزشتہ سال اسی روز 100 کالز موصول ہوئی تھیں۔پولیس کی موثر گشت اور بروقت پولیس ریسپانس کے باعث صرف ایک روز میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 64 کالز کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ماہ مئی میں ریسکیو ہیلپ لائن پر 2712 کالز موصول ہوئی تھیں جبکہ رواں سال اسی مدت کے دوران یہ تعداد کم ہو کر 1500 رہ گئی۔ رواں سال مئی کے مہینے میں گزشتہ سال کی نسبت 1200 کالز کم موصول ہونا جرائم میں کمی اور موثر پولیسنگ کا واضح ثبوت ہے۔سی پی او تنویر حسین کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔دریں ثناء ۔فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر ) سی پی او تنویر حسین کی قیادت میں ڈولفن فورس کی ماہ مئی کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں مختلف کارروائیوں کے دوران 15اشتہاری ، 73ریکارڈ یافتہ ملزمان’23عدالتی مفرورکو گرفتار کیا گیا، غیر قانونی اسلحہ کے خلاف15کامیاب کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کر لی گئیں، منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈان کرتے ہوئے 121 ملزمان کو گرفتار کرکے چرس، ہیروئن، آئس اور شراب برآمد کر لی گئی ، ون ویلنگ، پتنگ بازی اور آتش بازی کے خلاف کارروائیوں میں 22 قانون شکن عناصر،چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 26 ملزمان گرفتار کو گرفتار کرکے قبضے سے چوری شدہ سامان اور دیگر مال مسروقہ برآمد کیا گیا ،اسنیپ چیکنگ کے دوران 3 لاکھ 75 ہزار 682 افراد، 3 لاکھ 10 ہزار 964 موٹر سائیکلوں اور 77 ہزار 741 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی ، ای پولیس ایپ، ناکہ بندیوں اور انٹیلی جنس بیسڈ پولیسنگ کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی اور گرفتاریوں کا عمل مزید موثر بنایا گیا،کمیونٹی پولیسنگ کے تحت 284 شہریوں کو فوری مدد اور معاونت فراہم کی گئی ، سی پی او تنویر حسین کاکہنا ہے کہ قانون کی بالادستی، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔




