اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملے’ بچوں سمیت8شہید

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے باوجود جنگ بندی دعوئوں تک محدود ہوگئی۔لبنانی وزارت صحت کے مطابق لبنان کے شہر مروانیہ پر اسرائیلی حملے میں خاتون اور دو بچوں سمیت مزید8افراد شہید اور کئی افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ایک ڈاکٹر اور ہسپتال کے 5 ملازم بھی شامل ہیں، ہسپتال میں کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملے شمالی برج، عبا اور تبنین کے علاقوں میں کئے گئے۔اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں جملے بند نہیں کریں گے، فوجی کارروائیاں ہر صورت جاری رہیں گی، اسرائیل کا ہدف حرب اللہ کو غیر مسلح کرنا ہے۔دوسری جانب حزب اللہ کے ڈرون حملے میں دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں