ٹوکیو (سپورٹس نیوز) پاکستان انڈر18 ہاکی ٹیم بنگلہ دیش کو شکست دیکر انڈر18ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔جاپان میں جاری ایونٹ کے پول بی کا آخری میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا ، جس میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرایا۔ تیسرے منٹ میں عبداللہ نے پاکستان کو برتری دلادی ، بارہویں منٹ میں منا اسلام نے مقابلہ برابر کردیا ۔دوسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی ،تیسرے کوراٹر میں عدیل نے پاکستان کی جانب سے دوسرا گول بنایا۔ تین منٹ بعد ہی بنگلہ دیش نے مقابلہ پھر برابر کردیا۔ 39ویں منٹ میں پاکستان کو پنالٹی اسٹروک ملا جس پر حیدر اعصام نے گول بنایا۔اس کے بعد عبداللہ اعوان اور محمد یحیی نے فیلڈ گول بنا کر پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے کامیابی دلادی۔یوں پاکستان نے ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جہاں اس کا جمعہ کو بھارت سے مقابلہ ہوگا۔




