کولمبو (سپورٹس نیوز) فخرِ پاکستان عائشہ بلوچ نے ایشین گیمز 2026ء کے ریسلنگ فائنل میں بھارتی حریف کو شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔سری لنکا میں جاری ایشن گیمز میں عائشہ بلوچ کے بہترین دائو پیچ، شاندار تکنیک اور غیر معمولی اعتماد کے باعث پورے ٹورنامنٹ میں ایشیائی حریف ان کا مقابلہ نہ کر سکے۔فائنل مقابلے میں عائشہ بلوچ کی تکنیکی برتری نمایاں رہی، بھارتی ریسلر ان کے موثر کھیل کا مقابلہ نہ کر سکی۔ بھارتی حریف کیخلاف فیصلہ کن فتح کے بعد عائشہ بلوچ نے سجد شکر بھی ادا کیا اور وکٹری پوڈیم پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا کر عائشہ بلوچ نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔عائشہ بلوچ کی تاریخی کامیابی پرملک بھر میں جشن کا سماں ہے، سوشل میڈیا پر ویڈیوز و تصاویر وائرل ہوگئیں، عوام کی جانب سے ان کی بھرپور پذیرائی کی جارہی ہے۔عائشہ بلوچ کی کامیابی بلوچستان سمیت ملک بھر کی نوجوان لڑکیوں کے لیے حوصلے اور امید کاروشن پیغام ہے۔




