واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) آبنائے ہرمز میں کشیدگی مزید بڑھ گئی، امریکی سینٹرل کمانڈنے دو ایرانی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کر دیا۔ سینٹکام کیمطابق مشرقِ وسطی میں تعینات امریکی افواج نے آبنائے ہرمزمیں بین الاقوامی بحری آمدورفت کے لیے خطرہ بننے والے دو ایرانی یک طرفہ حملہ آورڈرونز کو تباہ کیا۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ یہ ڈرونزعالمی سمندری ٹریفک کے لیے ممکنہ خطرہ تھے، جس پردفاعی کارروائی کرتے ہوئے انہیں مارگرایا گیا۔ سینٹکام نے اپنے بیان میں کہاکہ خطے میں موجود امریکی افواج مکمل طور پر چوکس اور تیار ہیں، جبکہ ایرانی جارحیت کے خلاف دفاعی اقدامات جاری رکھنے کے لیے اپنی پوزیشنز پر موجود ہیں۔




