MPAایوب گادھی کے ڈیرے پر حملہ کرنیوالے3ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ایم پی اے ایوب گادھی کے ڈیرے پر حملہ کرنیوالے تین ملزم مبینہ مقابلہ میں ہلاک جبکہ چار فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقہ سونیری بنگلہ چک نمبر 184 گ ب کے قریب سی سی ڈی اور 7ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3ملزمان سہیل افضل گادھی، عمران گادھی اوروہاڑی سے تعلق رکھنے والا غلام شبیر مارے گئے جبکہ ان کے 4ساتھی فرار ہو گئے۔ سی سی ڈی کے مطابق واقعے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فرار ہونیوالے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں