صارفین کیلئے خوشخبری،ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2روپے فی یونٹ سستی

اسلام آباد(بیوروچیف) ملک بھر کے لئے بجلی ایک روپے 98پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی۔نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ملک بھر کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔بجلی جنوری تا مارچ 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے، بجلی سستی کرنے کا اطلاق جون سے اگست 2026 کے 3ماہ کیلئے ہوگا، اس فیصلے سے بجلی صارفین کو 67ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں