فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں ہائوس رابری کی بڑی وارداتیں کرنے والے خطرناک گینگ کے تین ڈاکو ہلاک’ چار فرار ہو گئے۔ ایس ایچ او شاہدرہ لاہور ،سی سی ڈی سرگودھا کے انچارج ڈی ایس پی نصر اللہ خان نیازی اور سی سی ڈی فیصل آباد کے انسپکٹر صدیق چیمہ انسپکٹر سید ارم رضا شاہ اور علی اکرام گورایہ’ چکوال پولیس کے ہمراہ مل کر فیصل آباد سمیت پنجاب میں ہائوس رابری کی بڑی وارداتیں کرنے والے ڈاکوئوں کے گینگ کے ساتھ موٹروے انٹرچینج کے نیچے فائرنگ کا تبادلہ ہوا’ تین کار سوار ڈاکو سلیمان سہیل وغیرہ ہلاک جبکہ چار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ڈاکو فیصل آباد میں واپڈا سٹی میں ڈکیتی کی واردات سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے ملزمان دو گاڑیوں پر سوار تھے چار آئی جیز آئی جی پنجاب پولیس، آئی جی اسلام آباد پولیس، آئی جی کے پی کے پولیس اور آئی جی موٹروے پولیس نے مبینہ مقابلہ کی نگرانی کی ایک وقت پر موٹروے مکمل طور پر بند بھی کرنی پڑی لیکن ملزمان دو کاروں پر سوار تھے جن کا پہلا مقابلہ ایس ایچ او شاہدہ لاہور سے ہوا، مقابلے میں فیصل آباد سی سی ڈی کے ملازمین نے بھی اپنے پوائنٹ سنبھالے رکھے اور ان کا تعاقب جاری رکھا۔




