GBمیں پیپلزپارٹی حکومت بنائیگی

اسلام آباد(بیوروچیف) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا ہے کہ گلگت میں سنگل لارجسٹ پارٹی ہی حکومت بنائے گی۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بلاول بھٹو سے رابطہ کیا اور گلگت بلتستان انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر انہیں مبارک باد دی۔بلاول بھٹو اوراسحاق ڈار نے اتفاق کیا کہ گلگت میں سنگل لارجسٹ پارٹی ہی حکومت بنائے گی۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے امور پر دونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے ساتھ بیٹھنے پر اتفاق کیا۔اس سے قبل وزیراعظم نے گلگت بلتستان الیکشن میں کامیابی پر صدر زرداری کو مبارک باد دی تھی اور مسکراتے ہوئے کہا کہ نوجوان بلاول نے ہم سے بہتر انتخابی مہم چلائی۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آخر بیٹا کس کا ہے!واضح رہے کہ 24 کے ایوان میں حکومت بنانے کے لیے 13 نشستیں درکار ہیں۔گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 10 نشستیں لے کرسب سے آگے ہے جبکہ آزاد امیدوار 7 نشستیں لے گئے،مسلم لیگ ن کی 6 نشستیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں