اسلام آباد(بیوروچیف) ملک بھر میں قائم چھوٹے گروسری اور کریانہ سٹورز کے اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھا دیئے گئے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت فیول کنزرویشن اور اضافی کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں مختلف وزارتوں کی جانب سے پیش کردہ استثنیٰ کی درخواستوں اور کفایت شعاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں قائم چھوٹے گروسری اور کریانہ سٹورز کے اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھاجائینگے۔




