اوورسیز پاکستانیوں کی ڈالرز وطن بھیجنے کی نئی تاریخ رقم

اسلام آباد (بیوروچیف) اوورسیز پاکستانیوں نے بیرون ملک سے رقوم وطن بھیجنے کی نئی تاریخ رقم کر دی،پاکستانیوں نے مئی میں سوا چار ارب ڈالر وطن بھیج کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔اعداد و شمار کیمطابق مئی میں سب سے زیادہ ایک ارب دو کروڑ ڈالر سعودی عرب سے آئے، جبکہ متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالرکی ترسیلات موصول ہوئیں،برطانیہ سے 65کروڑ ڈالر بھیجے گئے، یورپی یونین سے 46کروڑ ڈالرجبکہ دیگرخلیجی ممالک سے مجموعی طور پر 40 کروڑ ڈالر وطن پہنچے،اسی طرح امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے مئی میں 35 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے۔اسٹیٹ بینک کیمطابق ترسیلات زرکی آمدمیں ماہانہ بنیادپر 20 فیصد اورسالانہ بنیاد پر 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں مجموعی طور پر پاکستان کو 38 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی ہیں،گزشتہ مالی سال کے11ماہ سے3ارب ڈالر ترسیلات زرمیں اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں