فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ بھٹہ سٹاپ کے قریب اصلی مقابلہ’ مسلح ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار اور راہگیر بچہ زخمی ہو گئے جبکہ ڈاکو پیدل موقع سے فرار ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈولفن ٹیم نے بھٹہ سٹاپ کے قریب مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، گولیوں کی زد میں آ کر ڈولفن اہلکار احسن گجر اور ایک راہگیر بچہ احمد بری طرح زخمی ہو گیا جبکہ ڈاکو موٹرسائیکل چھوڑ کر پیدل ہی موقع سے فرار ہو گئے۔ تاہم زخمیوں کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے فرار ہونیوالے ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔




